ادکارہ عتیقہ اوڈھو 52 برس کی ہو گئیں

ادکارہ عتیقہ اوڈھو 52 برس کی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو باون برس کی ہو گئیں، وہ آج اپنی52ویں سالگرہ منائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو انے اپنی زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں، آج وہ اپنی سالگرہ منائیں گی،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا،اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968کو کراچی میں پیدا ہوئیں،انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النسا سے کیا، ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ’’انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، اڑان و دیگر قابل ذکر ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ''جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی ، مجھے چاند چاہیے ، دوبارہ پھر سے اور لاہور سے آگے شامل ہیں,گزشتہ دنوں ان کی اینٹی نارکوٹکس فورس کا لباس زیب تن کئے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں،اداکارہ نے خود یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’’کہے دل جگر‘‘میری نئی آنیوالی فلم ہے ، اُمید ہے مداحوں کو فلم میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی وردی پہنے ہوئے میراکردار ضرور پسند آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز سے محبت ہے کیونکہ یہ وطن عزیز کی حفاظت کر رہی ہیں ،خواہ حالات کوئی بھی ہو،موسمی سختیاں جھیل کر ہماری فورسز ہمیں محفوظ رکھتی ہیں ،ملک کے بہادر سپوتوں کو میرا سلام ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer