ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے "تمباکو نوشی فری لاہور" مہم کا آغاز کردیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے "تمباکو نوشی فری لاہور" مہم کا آغاز کردیا۔سکول کے اوقات میں سربراہان ، ٹیچر اور کلاس فور ملازمین پر سگریٹ نوشی پرپابندی ہوگی۔ بس ، رکشہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرزبھی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے دوران سگریٹ نوشی نہیں کرسکیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا احسن اقدام، ایجوکیشن اتھارٹی نے "تمباکونوشی فری لاہور" مہم کا آغاز کردیا۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سربراہان ، ٹیچر اوردرجہ چہارم کے ملازمین سکول کے اوقات کار میں سگریٹ نوشی نہ کریں۔ سکول سربراہان، بس ، رکشہ ڈرائیور سمیت کنڈیکٹر کے سگریٹ نوشی کرنے پر محکمہ کو رپورٹ کریں۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کرنا قانون جرم ہوگا۔

سکول سے 50 میٹر کی حدود میں پان و سگریٹ شاپ کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو کی جائےگی۔تعلیمی ادارے کا سربراہ سیکشن 12 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مجاز ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔