ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے زبردست خوشخبری

سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے زبردست خوشخبری
کیپشن: City42 - Computer Schools, Lab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے طلبا کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن طلبا کو مائیکروسافٹ اور گوگل کے سرٹیفیکٹ کورس کرائے گا، دونوں کورسز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کو کمپیوٹر کی مہارتیں سیکھا کا فیصلہ کرلیا، سکول ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے صوبہ بھر کے سکولوں میں سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں جماعت نہم اور دہم کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا کو کورس کرائے جائیں گے۔

 ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اداروں سے بچوں کو تربیتی کورس کرانا خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے قبل بچوں کو یہ کورس بھاری فیس ادا کر کے کرنا پڑتے تھے۔

آصف گوہر نے مزید کہا کہ کورس کے بعد بچے باعزت روزگار کماسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer