ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ کوآپریٹو پنجاب نیب کے ریڈار پر آگیا

محکمہ کوآپریٹو پنجاب نیب کے ریڈار پر آگیا
کیپشن: City42 - NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) قومی احتساب بیورو نے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کے 6 سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پنجاب کوآپریٹو کے افسران میں جوائنٹ رجسٹرار لاہور حسن عباس، سرکل رجسٹرارز فرخ حیات پنوں، سرکل رجسٹرار محمد اقبال سیٹھ، ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد، سرکل رجسٹرارمحمد اعجاز خان اور سرکل رجسٹرار مسز عطیہ عتیق کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب لاہور نے رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب سے افسران کے اثاثہ جات، سروس پروفائل، تنخواہ، مراعات اور محکمانہ انکوائریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ افسران کو محکمانہ جوائننگ کی تاریخ سے اب تک کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مراسلہ کے مطابق افسران پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شکایات نیب لاہور میں درج ہوئیں جس پر ریکارڈ طلب کیا گیا۔ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب نے پانچوں افسران کو مکمل معلومات محکمہ کو فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔ محکمہ مکمل ریکارڈ اکٹھا کر کے نیب لاہور کو  بھجوائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer