ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 ایمبولینسز کی خریداری کا منصوبہ لٹک گیا

ریسکیو 1122 ایمبولینسز کی خریداری کا منصوبہ لٹک گیا
کیپشن: City42 - Rescue 1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) ریسکیو 1122 میں ایمبولینسز کی خریداری کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، فنڈز جاری ہونے کے باوجود ایمبولینسز نہ خریدی جا سکیں۔

ریسکیو 1122 کے لیے 102 نئی ایمبولینسز خریدنے کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری دی تھی۔ ایمبولینسز خریدنے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو 1122 کے لیے 48 کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کیے تھے۔ مجموعی طور پر 96 کروڑ56 لاکھ روپے سے ایمبولینسز خریدی جانی تھیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاخیر کے باعث تاحال ایمبولینسز نہیں خریدی جا سکیں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایمبولینسز کی خریداری میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer