ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کا اپنے ملازمین کے گرد گھیرا تنگ

اینٹی کرپشن کا اپنے ملازمین کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ٹاؤن آفس چونیاں کے ہیڈ کلرک حیدر علی اور قمردین پر بزرگ خاتون کا مکان ہتھیانے کا الزام، اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے ہیڈ کلرک حیدر علی اور قمر دین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جوڈیشل ایکشن منظور کر رکھا تھا، ملزمان پر صدیقاں بی بی نامی بزرگ خاتون کا مکان ہتھیانے کا الزام ہے۔

  اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آغا محمود احمد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے۔