سعید احمد:برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصلر ولیم میڈلٹن کی ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وٹو کی رہائش گاہ آمد، ملاقات میں دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ولیم میڈلٹن کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر ایک نڈر اور بہادر سیاسی خاتون تھیں۔
برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصلر ولیم میڈلٹن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وٹو کے مابین ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ولیم میڈلٹن کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر ایک نڈر اور بہادر سیاسی خاتون تھیں، پاکستان اور برطانیہ کے مابین برادرانہ تعلق ہے،جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کا کہنا تھا کہ شروع دن سے ہی بے نظیر کی سیاسی بصیرت اور خدمات کا قائل ہوں۔ محترمہ کی شہادت پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ثابت ہو رہی ہے۔