چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فیروزہ فیض کی سربراہی میں8رکنی وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فیروزہ فیض کی سربراہی میں8رکنی وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی اور سینئرترین جج محمّد انوارالحق سے وکلاء کے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، بنچ اوربار کے مختلف اموربارے تبادلہ خیال، چیف جسٹس محمد یاورعلی نے کہا کہ وکلاء کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد یاورعلی اورسینئر ترین جج محمد انوار الحق سے قائم مقام صدرملتان بارفیروزہ فیض کی سربراہی میں آٹھ رکنی وکلاء وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ہائیکورت ملتان بار کے سیکرٹری صاحبزادہ محمد نعیم فرید سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے چیف جسٹس کو مبارکبادی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، وکلاء وفد نے چیف جسٹس کو ہائیکورٹ ملتان بار کے سالانہ ڈنر میں شرکت کی۔ دعوت بھی دی جسے چیف جسٹس محمد یاور نے قبول کیا، راولپنڈی ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے وفود نے بھی چیف جسٹس سے ملاقاتیں کیں۔

 اس موقع پررجسٹرارلاہورہائیکورٹ بہادرعلی خان بھی موجود تھے۔ بار نمائندوں نے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اور جلد و معیاری انصا ف کی فراہمی کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ادھر رجسٹرار ہائیکورٹ بار بہادرعلی خان نے لاہورہائیکورٹ بار کا دورہ کیا اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ ہائیکورٹ بار کے صدرچوہدری ذوالفقارعلی، سیکرٹری بار عامرسعید راں نے رجسٹرار ہائیکورٹ بار کو مسائل بارے آگاہ کیا۔