ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم خرابی کے باوجود رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین لاہور سے ملتان روانہ

موسم خرابی کے باوجود رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین لاہور سے ملتان روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: موسم خراب ھونے کے باوجود رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اپنے خصوصی جہاز پر لاھور سے ملتان روانہ ھو گئے۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم انتہائی خراب ھونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے سینئیررہنما جہانگیر ترین اپنے خصوصی جہاز پر لاہور سے ملتان روانہ  ھو گئے۔ جہاں سے وہ لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں جاری ضمنی الیکشن کا جائزہ لینے سمیت پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں کریں گے اور حلقے میں موجود ووٹرز کو حق  رائے دھی کے استعمال کے لیے متحرک کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جہانگیر ترین کو ملتان پہنچانے کے بعد ان کا خصوصی طیارہ واپس لاھور پہنچ گیا۔ لیکن اس میں کوئی بھی سوار نہیں تھا اور صرف خالی جہازہی واپس لوٹا۔