ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے 196 طالب علموں کو رہا کرنے کا معاملہ، سماعت 19فروری کو ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے 196 طالب علموں کو رہا کرنے کا معاملہ، سماعت 19فروری کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: پنجاب یونیورسٹی کے 196طالب علموں کو دہشت گردی کی دفعہ کے باوجود رہا کرنےپر جیل انتظامیہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔ سماعت 19فروری کو ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعدالتی حکم کے بغیر دہشت گردی کی دفعات کے باوجود پنجاب یونیورسٹی کے طالب علموں کو جیل سے رہا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جیل سپریٹنڈنٹ کو طلب کیا تھا۔ عدالت میں جیل انتظامیہ نے اپنا جواب داخل کرادیا۔ جس میں کہا گیا کہ ان کے پاس جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون سعدیہ سلطانہ کی ضمانتیں منظور ہونے کی روبکار بھجوائی گئی تھی۔

 پولیس نے بتایا کہ طالب علموں کے کیس سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی ہے۔ اسی بنیاد پر ان کی ضمانت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات وصول ہوئے جس پرجو طالب علم جیل میں تھے ان کو چھوڑا گیا۔ عدالت میں جیل انتظامیہ کا جواب آنے پر مقدمے کے2 تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔ فاضل جج کے زینب قتل کیس کی سماعت میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔