سعدیہ خان: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا عاصمہ جہانگیر مرحوم کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کرنے کا مطالبہ، انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں سرکاری پرچم سرنگوں کی اجازت بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا مطالبہ کردیا ہے۔ بلاول بھٹو نے بھی وزیراعلی سندھ کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ اس حوالےسے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کی زندگی جہد مسلسل کا نام ہے۔ وہ وزیر اعلی مراد علی شاہ کے مطالبہ کی بھرپورتائید کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی اجازت طلب کی ہے۔ بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعلیٰ کے موقف کی تائید کی ہے۔