ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی ہاؤس سمیت دیگراہم دفاتر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعلی ہاؤس سمیت دیگراہم دفاتر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس، وزیراعلی ہاؤس اور سی پی او سمیت دیگراہم دفاتر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانےکےبعد نئے سکیورٹی پلان کے حوالے سےامورزیربحث آئے۔        

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نوازخان کا کہنا تھا کہ تمام پولیس دفاتر کی سکیورٹی کیلئے متبادل فول پروف پلان از سر نو ترتیب دیا جائے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کا مستقل سد باب کیا جائے۔ نیاسکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے عدالتی احکامات اور عوامی سہولت کے تمام پہلوؤ ں کو مد نظر رکھا جائے۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور محمد امین وینس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر ، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔