ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی کورٹ؛ طاہراشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

ہائی کورٹ؛ طاہراشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائی کورٹ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی سے سکیورٹی واپس لینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں جواب جمع کروادی۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان نے مولانا طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں طاہر اشرفی نے پنجاب پولیس کی سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کرنے پر سیکیورٹی واپس لی گئی ہے،داعش سمیت دیگر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کے پیش نظر سیکیورٹی دی گئی تھی.

متعلقہ حکام کو سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف عرض داشت بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست میں استدعا کی گی تھی کہ واپس لی گئی سیکورٹی کو بحال کیا جائے.عدالتی حکم پر سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت نے مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی فراہم کر دی ہوئی ہے،عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔