ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے

پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت میں تقرروتبادلے، ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ حکومت پنجاب نے نبیلہ باقر کی خدمات وفاق سے مانگ لی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد طارق خان کی خدمات مزیر تقرری کے لئے پی ایچ اے فیصل آباد کے حوالے کی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے سرگودھا جاوید نسیم کو فوری طور پر او ایس ڈی جبکہ خضر حیات کوان کی جگہ تعینات کردیا گیا ہے۔ طلحہ حسین فیصل کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ معدنیات تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محمد اعجاز منیر کی خدمات پنجاب ایجوکیشن سیکٹری ریفارمز پروگرام جبکہ محمد یعقوب کی خدمات پنجاب سمال انڈسٹریز کے حوالے کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد باجوہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب لیکیوڈیشن بورڈ اور رانا عبید اللہ انور کو ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ لگادیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رابعہ محسن کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن اور طارق محمد بخاری کو ڈائریکٹر فنانس ملتان، امیر بخش کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان اور قاضی ظفر اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے نبیلہ باقر کی خدمات وفاق سے مانگ لی ہیں۔