ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمیل الدین جمالی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، نواز شریف نے منزے جہانگیراور حنا جیلانی سے اظہار تعزیت کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر اظہار افسوس کیلئے آمد ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی تاریخ کاروشن باب ہیں ،انہوں نےکہا کہ  عاصمہ جہانگیرنےانسانی حقو ق کیلئےجدوجہدکی،عدلیہ کی بحالی اورآمریت کیخلاف مرحومہ کی جدوجہدکایادرکھاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیرآئین کےتحفظ اورقانون کی بالادستی کیلئےآوازاٹھائی، انہوں نے حق اورسچائی کیلئےہروقت جد جہد کی اور ہر وقت  لڑنے کیلئےتیار رہتی تھیں، عاصمہ جہانگیر کی خدمات کاحکومتی سطح پربھی اعتراف کیاجائےگا۔