زین مدنی حسینی:سٹی فورٹی ٹو اور رفیع پیر تھیٹر کے تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کا نامور فنکاروں کی پرفارمینس کے ساتھ شاندار اختتام ہو گیا ۔آخری روز گلوکار رفاقت علی خان ،صنم ماروی، ماہم سہیل سمیت مختلف صوبوں سے آئے فنکاروں کی پرفارمینس نے خوب رنگ جمائے۔
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں سٹی فورٹی ٹو اور رفیع پیر تھیٹر کے اشتراک سے ہونے والے تین روزہ فیسٹیول کے آخری روز بھی نامور علاقائی فنکاروں کی پرفارمینس نے خوب رنگ جمایا۔فیسٹیول میں گلوکار رفاقت علی خان کے صوفیانہ کلام نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
ڈھول گروپس نے فیسٹیول کو ڈھول کی تھاپ کا اصل مرکز بنا دیا ۔ شائقین ڈھول تھاپ پر خوب رقص کرتے رہے۔اس دوران وہاب شاہ کے صوفیانہ رقص نے بھی خوب سماں باندھا۔گلوکارہ صنم ماروی کا صوفیانہ کلام بھی امن اور صوفی رسموں کو نمایاں کرتا رہا۔تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول جہاں شائقین کو تفریح دے گیا ۔وہیں صوفیاء کرام کی امن، پیار اورمحبت کی چاشنی سے بھی روشناس کرایا گیا۔