اسرار خان: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، اسلام پورہ میں چور گھر کے باہر کھڑی شہری شاہ رخ کی موٹر سائیکل لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق واردات آج سہ پہر 2 بج کر 8 منٹ پر سنت نگر باؤ محلہ میں ہوئی۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں شلوار قمیض میں ملبوس ایک چور نظر آتا ہے، جو واردات سے قبل گلی کے چکر لگاتا ہے اور اطراف کا جائزہ لیتا ہے، موقع ملتے ہی ملزم گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کرا دی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے، واردات میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔