حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔
تفصیلا ت کے مطابق اجلاس کی صدارت پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کی۔لاہور: اجلاس کے آغاز میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا گیا، ساتھ ہی دہشت گردوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔ مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی چیئرمین اور صدر کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مکمل اختیار دے دیا۔
اجلاس میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی ،سیٹ ایڈجمسمنٹ اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف قومی اور صوبائی حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر انتخابی امور کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے لئے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کے ہر حلقے و اسلام آبادمیں مشاورت کے لئے ڈویژنل صدور پر خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کے خدشات اور تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے، باہمی مشاورت اور سب کو آن بورڈ کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل آئی پی پی عامر کیانی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری،اسحاق خاکوانی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال، مراد راس،عمران اسماعیل، کرنل ہاشم ڈوگر ، غلام سرور خان، محمودمولوی ،فیاض الحسن چوہان، امین چوہدری،شعیب صدیقی ،چوہدری ظہیرالدین،اجمل چیمہ ، منزہ حسن، شعیب صدیقی، مامون جعفر تارڑ، وسیم رامے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ راجہ یاور کمال، ہارون گل، رانا نذیر، رانا اسلم، رائے اسلم، دیوان عظمت، محمد شاہ کھگہ، قیصر مگسی، سجاد مہیس، ایاز نکئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔