ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایک سال میں اتنے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے تھے،جتنے پچھلے چند روز میں بن چکے،محسن نقوی

 ایک سال میں اتنے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے تھے،جتنے پچھلے چند روز میں بن چکے،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کامیوہسپتال اورلبرٹی کےخدمت مراکزکادورہ،عوام نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس ایپ نہ چلنےاورگھنٹوں طویل انتظا رکی شکایات کیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےایپ ڈاؤن لوڈنہ ہونےپرفوری جواب طلب کرلیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی اورچیئرمین پی آئی ٹی کو موقع پرفون کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایپ کا طریقہ کار کی ویڈیو جاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوجوان کا موبائل لیکرخودایپ ڈاؤن لوڈنگ کامشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خدمت سنٹرکاؤنٹر پر موجود شہریوں سے گفتگو بھی کی،نوجوان کے8سال سےبلالائسنس گاڑی چلانےکےجواب پروزیراعلیٰ مسکرادیئے۔
 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کوپہلے لائسنس بنوانا چاہیے، ایک سال میں اتنے لائسنس نہیں بنے تھے،جو پچھلے چند روز میں بن چکے۔