ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شدید برف باری نے تین بچوں کی جان لے لی

United Kingdom,snow fall,three childern,died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  شدید برف باری کے بعد 3 کم سن بچے ویسٹ مڈ لینڈ زمیں واقع سالی ہل لیک پر جمی برف ٹوٹنے سے بخ بستہ پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچے کی حالت نازک ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8، 10 اور 11 سال ہیں، جبکہ ہسپتال میں زیر علاج بچے کی عمر 6 سال ہے۔ ریسکیو اہلکار پولیس، فائرفائٹرز محکموں کے اہلکاروں کی مدد سے چاروں بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ مذکورہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا۔

برطانیہ کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک جا پہنچ چکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتوں تک برطانیہ بھر میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر سکتا ہے۔