ویب ڈیسک: پاک انگلینڈ ملتان ٹیسٹ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ کی ’بارمی آرمی‘ کا ایک رکن گراؤنڈ کے باہر ایک سٹال سے دہی بھلے لیتا ہے جس پر پاس کھڑا پاکستانی شہری اسے پیسے دینے سے منع کر دیتا ہے۔ برطانوی شہری پاکستان کی محبت میں گنگناتا بھی ہے اور کھانے کی تعریف بھی کرتا ہے۔
Trying the local food in Multan and we weren’t allowed to pay as we are guests - the Pakistani people are the best ???? pic.twitter.com/c3SA5MpPz9
— England's Barmy Army (@TheBarmyArmy) December 12, 2022
یہ ویڈیو ’بارمی آرمی‘ کے آفیشل پیج پر بھی شیئر کی گئی ہے اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا تھا کہ ’ ہم یہاں مقامی کھانا کھا رہے ہیں اور چونکہ ہم یہاں مہمان ہیں تو ہم سے پیسے نہیں لیے جا رہے۔‘ پیغام میں مزید لکھا گیا کہ پاکستانی شہری سب سے بہترین لوگ ہیں۔‘