(رومیل الیاس) محکمہ توانائی کیجانب سے لیسکو کے نئے تشکیل شدہ بورڈ کے پہلے اجلاس کا انعقاد لیسکو ہیڈ آفس میں منعقد کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں نعمان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں لیسکو چیف چوہدری محمد امین اور دیگر بورڈ ممبران شریک ہوئے، لیسکو کے آپریشنل معاملات زیر بحث آئے۔
محکمہ توانائی کی جانب سے لیسکو میں آپریشنل معاملات کی نگرانی کے لیے نئے تشکیل شدہ بورڈ کا پہلا اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ لیسکو ہیڈ آفس میں منعقد اجلاس میں بورڈ ممبران سمیت لیسکو چیف چوہدری محمد امین بھی شریک ہوئے۔
لیسکو چیف نے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی، اجلاس میں بورڈ کے اہداف کو حاصل کرنے اور محکمے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے بورڈ کے اہداف میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، گلی محلے اور انڈسٹریل مسائل کاحل، لائن لاسز میں کمی، آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے سمیت اووربلنگ کا مسئلہ، سنگل فیز اور تھری فیز میٹرز کی دستیابی کا مسئلہ زیر بحث رہا۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے نیا بورڈ بنانے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں لیسکو اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے کہ دس دن کے اندر اندر میٹر نہ لگانے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔