ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ آگیا

عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ آگیا
کیپشن: Azam Swati
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں اعظم سواتی کو گرفتار  کرنے سے روک دیا۔

  اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری   کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری  سماعت  کی استدعا کی گئی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے  عثمان سواتی  کی درخواست  کو فوری  سماعت کے لیے منظور کیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2  رکنی بینچ نے سماعت  کی۔ عدالت نے درخواست  پر مختصر سماعت کے بعد مزید مقدمات میں اعظم سواتی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے عثمان سواتی کی دونوں درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیے۔سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے 14  دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت  کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا۔

دوسر ی جانبسندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کیس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان سے متعلق کیس کی  سماعت  جاری تھی کہ اس دوران عدالت نے  آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں۔