ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گائے سونے کی قیمتی چین نگل گئی، پھر  ہوا؟ جانئے 

this happend in india
کیپشن: Cow swallowed,gold chain.
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) دنیا میں دلچسپ و عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں ہوا جہاں پوجا کے دوران گائے سونے کی چین نگل گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست  کرناٹک کے ایک رہائشی کی گائے پوجا کے دوران سونے کی چین نگل گئی،چین واپس حاصل کرنے کی غرض سے اہلخانہ کئی روز تک گائے کا گوبر چیک کرتے رہے۔ سری کانتھ پوجا کے بعد جب گائے کے گلے میں ڈالی 20 گرام سونے کی چین اتارنے لگا تو معلوم ہوا کہ چین تو گائے کے گلے میں موجود ہی نہیں جس کے باعث انہیں کافی پریشانی ہوئی اور باڑے میں تلاش کے باوجود چین نہیں ملی۔ تمام حربے آزمانے کے  بعد بالآخر وہ گائے کو لے کر جانوروں کے ہسپتال جانا پڑا۔

 گائے کا ایکسرے کرنے پر انکشاف ہوا  کہ سونے کی چین گائے کے پیٹ میں موجود ہے جس پر ڈاکٹر نے گائے کے مالک کی اجازت کے بعد آپریشن کر کے سونے کی چین نکال لی تاہم 20 گرام سونے کی چین اب 18 گرام کی ہو چکی تھی۔