اویس کیانی: ترجمان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دے دیا، مریم اورنگزیب کہتی ہیں شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے، جتنی مرضی سازشیں کر لیں، کوئی ثبوت نہیں ملے گا، استعفی دیں چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پچھلے تین سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، شہباز شریف پر مختلف کیسز بنا کر جیل میں ڈالنے کی کوشش کی گی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، اب اس تماشے کو بند ہونا چاہیے، اپ خود چیئرمین نیب لگ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سازشی دماغ ہیں، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔