(ویب ڈیسک) کسی کو شادی کی پیشکش کرنا اتنی انوکھی بات نہیں لیکن اگر لڑکی کسی شادی شدہ شخص کو شادی کی پیشکش کرے اور یہ مطالبہ کرے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے تو انوکھا لگتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جس شخص کو شادی کی پیشکش کی گئی وہ کوئی عام آدمی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہیں جنہیں ان کی مداح نے شادی کی پیشکش کر ڈالی ساتھ ہی یہ کہا کہ انوشکا شرما کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کر لو ۔
گزشتہ روز شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھےتاہم ایک مداح نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کر ڈالی جس کا تعلق بھارتی مہاراشٹر سے ہے۔
ادیتی نامی صارف نے ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں میاں بیوی کچن میں موجود ہیں تصویر میں ویرات نے ہاتھ میں برتن دھونے والا صابن اٹھا رکھا ہے، تصویر سے یوں لگ رہا ہے جیسے ویرات سنک کے ساتھ کھڑے برتن دھو رہے ہیں۔ادیتی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے ویرات، انوشکا کو طلاق دے کر مجھ سے شادی کرلو، میں تم سے برتن نہیں دُھلواؤں گی۔
Dear Virat divorce Anushka and marry me , Mai bartan nahi dhulwaungi tumse ???? pic.twitter.com/rItRboOaS0
— Aditi. (@Sassy_Soul_) December 11, 2021
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے ، ان کی شادی 2017 ءمیں ہوئی تھی اور اب ایک اولاد کے والدین ہیں،اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات کا احوال بیان کرچکے ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک اشتہار کی شوٹنگ کے موقع پر سیٹ پرہوئی تھی اور ویرات کوہلی نے بطور اداکارہ انوشکا کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا، یہ بھی بتایاگیا تھا کہ انوشکا دراز قدہے۔