ڈی جی سپورٹس کا ریجنل سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

DG Sports
کیپشن: DG Sports
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب نے ریجنل سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑااقدام اٹھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت ریجنل سطح پر سپورٹس سرگرمیوں کا آغازکردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام میر چاکر اعظم رند گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے، میر چاکر اعظم رند گیمز 21 سے 31 دسمبر تک ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں ہوں گی،  21 سے 24  دسمبر تک ڈی جی خان میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ ہوگا، 25 دسمبر کو ڈی جی خان میں ہاکی میچ کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 سے30 دسمبر تک شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اور 31 دسمبر کوآل پنجاب دنگل تونسہ شریف میں ہوں گے، میر چاکر اعظم رند گیمز میں نیشنل وانٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے، ریجنل سطح پر سپورٹس ایونٹس سے نوجوان سپورٹس کی جانب راغب ہوں گے، میر چاکر اعظم رند گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب لانا ہے، دور دراز کے نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔