(سٹی 42) نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر اقرار الحسن پر تشدد کا معاملہ، پولیس نے واقعہ میں ملوث 7 ملزم دھر لئے ۔
اقرار الحسن پر ڈیفنس کے علاقہ لالک جان چوک کے قریب تشدد کیا گیا۔ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے مجموعی طور پر 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صاعد عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزت اللہ، انسان اللہ، سمیع اللہ، عبدالستار، ثناء اللہ، احسان اللہ اور ادبار گل شامل ہیں۔
7 people involved in this attack have been arrested by Lahore Police.
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 12, 2020
Incident happened around 4:45 pm today in DHA area Lahore.
Police is investigating the matter and further action will be taken accordingly. @iqrarulhassan @OfficialDPRPP https://t.co/34x9abEW6O pic.twitter.com/ChGZ78pCXh
ملزم ہلڑ بازی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ملزموں کی ویڈیو بنانے پر اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں اب سے کچھ دیر پہلے مجھ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں اللہ نے مجھے اور دوستوں کو محفوظ رکھا ہے۔۔۔ حملہ آوروں کا مقصد مجھے مارنا تھا یا صرف ڈرانا۔۔۔ جو بھی ہے، ہم زندگی یوں ہی ہتھیلی پر لئے سچ بے نقاب کرتے رہیں گے۔۔۔ انشاء اللہ پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/OJXEFbhftw
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 12, 2020