طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹیز کے طلباء کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ای لرننگ منصوبہ کی تیاری کا فیصلہ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سارک ممالک کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشنز کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک لرننگ سسٹم کی تیسری کرے گی۔  

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ آن لائن لرننگ سسٹم بنانے کیلئے سارک ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ طور پر اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس کمیٹی میں ایچ ای سی کے چیئرپرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

ایچ ای سی سارک ممالک کے ہائیر ایجوکیشن کمیشنز اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشنز کے ساتھ مل کر ای لرننگ سسٹم تیار کرے گی یہ سسٹم بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا جس سے طلباء کو آن لائن لیکچرز دینے کی کوالٹی میں بہتری آئے گی۔ 

چیئرپرسن ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث ہمیں یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے بہترین سسٹم درکار ہے جس سے کوالٹی آف ایجوکیشن ہر سمجھوتہ نہ ہوسکے۔