( راؤ دلشاد حسین ) پی ڈی ایم کا جلسہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن عملے کی چھٹی منسوخ، جلسے سے متعلقہ اشتہاری مواد کو سڑکوں سے فوری ہٹانے اور عملے راوی زون اور ہیڈکوارٹر میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم کا جلسہ انتظامی مشینری حرکت میں آگئی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ریگولیشن عملے کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔ پی ڈی ایم کے غیر قانونی جلسے کے لیے اسٹیمیرز اور بینرز کسی بھی سڑک پر نظر آئے تو متعلقہ زونل ڈپٹی ریگولیشن آفیسر ذمہ دار ہوگا۔ راوی زون اور شالامار زون کے ریگولیشن عملے کو راوی زون کے دفتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی۔
واہگہ زون، داتاگنج بخش زون، سمن آباد زون، علامہ اقبال زون، نشتر زون، گلبرگ زون اور عزیز بھٹی زون کے ریگولیشن عملے کو ایم سی ایل ہیڈ کوارٹر موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن پی ڈی ایم کےغیر قانونی جلسے سے متعلق کسی بھی غفلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔