(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب چالیس سال سے کم عمر اساتذہ کے لئے خوشخبری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ینگ لیڈر پروگرام کے اساتذہ کو تربیتی کورس کے لئےجاپان بھیجوانے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تربیتی کورس کا دورانیہ ایک سال رکھا گیا ہے، اساتذہ کو پنجاب حکومت کے تعاون سے تربیتی کورس کے لئےبھیجوایا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ سے درخواستیں طلب کرلی، منتخب ہونے والے اساتذہ کو حکومت جاپان ینگ لیڈرز پروگرام کے تحت سکالر شپ بھی مہیا کرے گی۔
تربیت کا دورانیہ 2021 تا 2022 اپریل تک ہوگا، موصول ہونے درخواستوں کا جائزہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارہ اسپیشل صوبائی بورڈ کرے گا،خواہش مند ٹیچرز ای اے ڈی ڈاٹ گورنمنٹ کی ویب سائٹ سے فارم اور معلومات ڈاؤنلوڈ کرکے اپلائی کرسکیں گے۔
دوسری جانب لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں ڈگری پروگرام کے لئے پالیسی دستاویز تیار کی گئی ہے۔ پالیسی دستاویز کے مطابق گریجویشن کی سطح پر ایوننگ ڈگریوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایس آنرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری ایوننگ پروگرام کے لئےایک سمسٹر کی فیس 15000 ہزار روپے مقرر ہو گی۔ ایوننگ پروگرام میں پڑھانے والے اساتذہ کو فی کلاس 500 روپے معاوضہ دیا جائے گا۔