(قیصرکھوکھر) قصور میں مضرصحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے،باپ کی حالت تشویشناک ہے.وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس، کمشنر لاہور ڈویژن اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصورمیں سہاری روڈ ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے, مبینہ طور پر خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں، مرنے والوں میں تین بچے اور ان کی ماں شامل ہے ،باپ کی حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تنویر اور اہلیہ بھٹے پر کام کرتے تھے، ماں اور 3 بچے صبح مردہ پائے گئے، گھرکےسربراہ کی حالت غیرہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر کے ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےقصور میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کمشنر لاہور ڈویژن اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے حقائق سامنے لائے جائیں۔