سرکاری کالجوں میں ایوننگ ڈگری پروگرامز پر بڑا فیصلہ

سرکاری کالجوں میں ایوننگ ڈگری پروگرامز پر بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سومرو)سرکاری کالجوں میں ایوننگ ڈگری پروگرامز پر بڑا فیصلہ کیاگیا جس کے تحت بی ایس آنرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری ایوننگ پروگرام کے لئے ایک سمسٹر کی فیس 15000 ہزار روپے مقرر ہو گی جبکہ اساتذہ کو فی کلاس 800 روپے معاوضہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں ایوننگ میں ڈگری پروگرام کے لئے پالیسی دستاویز تیار کی گئی ہے۔ پالیسی دستاویز کے مطابق گریجویشن کی سطح پر ایوننگ ڈگریوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایس آنرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری ایوننگ پروگرام کے لئےایک سمسٹر کی فیس 15000 ہزار روپے مقرر ہو گی۔ ایوننگ پروگرام میں پڑھانے والے اساتذہ کو فی کلاس 500 روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے فی کلاس 800 روپے معاوضہ مقرر ہوگا۔ ایوننگ پروگرام شروع کرنے پر پرنسپل اور وائس پرنسپل کو 25000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔ ایوننگ پروگرام سے سپریڈنٹ کو 10 ہزار، ہیڈ کلرک کو 8 ہزار مقرر ہوگا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے فیسوں کی نئی پالیسی دستاویز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer