(فخرامام)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے وزارت کا آغاز میرے گھر پر حملے سے کیا،کسی بھی صورت میں حکومت کےدام میں نہیں آئیں گے۔
تفصیل کے مطابق لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھ پر تو 8 مقدمے درج ہیں، پتا نہیں پولیس کس کیس میں آئی، پولیس کی ریڈ سے میں اتنا ڈری کہ میں باہر مینار پاکستان ہی آگئی، یہ طریقہ ہتھکنڈے پرانے ہو چکے ہیں، 13 دسمبر کا جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم اور آخری دھکا دینے کےلئے ہے،مریم نواز کی نکالی گئی ریلیوں میں بے شمار لوگ تھے، شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی پہلا حملہ میرے گھر پر کیا، جلسہ کے لئےہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، ہم اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، اگر انہوں نے روکنے کی کوشش کی تو ہر جگہ ہی جلسہ ہوگا۔
یاررہے کہ گزشتہ روزپولیس نے مسلم لیگ ن کی رہنما رکن اسمبلی عظمی بخاری کے گھر مارا تھا جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے گھبراہٹ کا شکار ہے جو کہتے تھے کہ جلسہ کے لیے سہولتیں فراہم کرے گے وہ اب پریشان ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ان کےاہلخانہ کو حراسان کیا گیا ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلایٹ کا شکار ہے انہوں مزید کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لیں جلسہ ہو کر رہے گا ۔