(عثمان خان)13دسمبرکے جلسے کے بعدپی ڈی ایم کی احتجاجی حکمت عملی کیاہوگی؟24نیوزپلان سامنےلےآیا،چاروں صوبوں میں شہر شہر احتجاج ہوگا،21 دسمبرکوکوئٹہ اور23 دسمبر کومردان میں مظاہرےہونگے،کراچی میں4جنوری اورلاہورمیں 23جنوری کومیدان لگےگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) نے اگلی حکمت عملی کا اعلان کردیا، لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مظاہروں کا اعلان کیاگیا۔ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 21 دسمبر کو کوئٹہ، 23 دسمبر کو مردان، 26 دسمبر کو بہاولپور میں مظاہرہ ہوگا، 28 دسمبر کو سرگودھا، 4 جنوری کراچی، 6 جنوری بنوں میں جلسہ ہوگا۔
پی ڈی ایم کے زیراہتمام 2 جنوری خضدار، 9 جنوری گجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔18 جنوری فیصل آباد، 23 جنوری لاہور میں پی ڈی ایم کا مظاہرہ ہوگا۔ پی ڈی ایم کالانگ مارچ25جنوری کواسلام آبادمیں داخل ہوگا۔اسلام آباد پہنچتےہی مولانا فضل الرحمان ارکان اسمبلی کے استعفے اسپیکرکوجمع کرائیں گے۔
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمان سکھرسےقافلہ لےکرنکلیں گے۔ بلاول بھٹوکراچی اور مریم نوازلاہورسےقافلےکی قیادت کریں گی۔ اخترمینگل، عبدالمالک اور محمودخان اچکزئی کوئٹہ جبکہ آفتاب شیرپاؤ اور اے این پی کی قیادت پشاور سے نکلےگی۔لاہورجلسہ کےبعدپی ڈی ایم کےارکان اسمبلی استعفےدیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبادپہنچتےہی مولانافضل الرحمان استعفےسپیکرکوجمع کرائیں گے۔لانگ مارچ سےقبل14ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں مرکزی قیادت خودشریک ہوگی۔ ریلیوں کےذریعےملک بھرمیں سڑکیں اورٹریفک بندکی جائےگی۔لانگ مارچ اورریلیوں سےمتعلق اعلانات لاہورمیں جلسےکےدوران کئےجائیں گے۔
حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن جلسہ کرنے کیلئےبھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پولیس مسلم لیگی قیادت کی تین تین ماہ کی نظر بندی کے احکامات حاصل کرے گی جس کیلئے لاہور پولیس نے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے۔ مسلم لیگی قیادت کیساتھ ساتھ متحرک کارکنوں کی نظر بندی کےبھی احکامات لیے جائیں گے۔
دوسری جانب لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کےجلسے کی تیاریاں جاری ہیں،بارش کے باوجود گراؤنڈ میں کرسیاں لگانا شروع کر دی گئیں، جنریٹر، اور دیگر سامان بھی پہنچنا شروع ہوگیا۔