پاکستانی امپائر علیم ڈار آج نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے

پاکستانی امپائر علیم ڈار آج نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستانی امپائر علیم ڈار آج نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں گے، آئی سی سی ایلیٹ امپائر آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے جہاں وہ سابق ویسٹ انڈین امپائر سٹیوبکنر کے ریکارڈ 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور زمانہ امپائر سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لارڈز،لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سر انجام دیا تھا اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعرات سے پرتھ میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

 51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان کا عالمی ریکارڈ توڑنے جارہا ہوں ۔206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے پی سی بی اور اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین لیجنڈ برائن لارا کو 400رنز سکور کرتے دیکھنا اور جنوبی افریقہ کو جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ434رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے دیکھنا ان کے کیریئر کے تاریخی لمحات تھے ۔

Sughra Afzal

Content Writer