ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ڈاکٹرز اور وکلاء نے اپنی چودھراہٹ کے چکر میں انسانیت کا قتل کیا ہے‘‘

’’ڈاکٹرز اور وکلاء نے اپنی چودھراہٹ کے چکر میں انسانیت کا قتل کیا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال نے کہا  ہے کہ پی سی آئی والا واقعہ افسوسناک ہے، ڈاکٹرز اور وکلاء نے اپنی چودھراہٹ کے چکر میں انسانیت کا قتل کیا ہے، جو بھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملے گی۔

گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جس طرح توڑ پھوڑکی گئی کیا وہ مہذب معاشرے کی عکاس ہے۔ وکلاء نے  اپنے دائرے سے باہر نکل کرجوکچھ کیا ناقابل قبول ہے۔

 ایک چودھراہٹ ڈاکٹروں کی ہے اورایک چودھراہٹ وکلاء کی ہے، چودھراہٹ کے چکرمیں کل انسانیت کاقتل کیا گیا، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیرصنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ طلبہ تنظیموں پر پابندی اٹھنی چاہیے، ہم قانون سازی کررہے ہیں کہ طلبہ تنظیمیں کام کیسے کریں گی۔

وزیرصنعت کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کیلئے کام کرنا ہے پاکستان ہے تو ہمارا وجود ہے اورجو اپنے ملک سے محبت نہیں کرتا اسکا ایمان کمزورہے۔

Shazia Bashir

Content Writer