فیاض الحسن چوہان نے خود پر تشدد کی ذمہ داری (ن) لیگ پر ڈال دی

 فیاض الحسن چوہان نے خود پر تشدد کی ذمہ داری (ن) لیگ پر ڈال دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ)وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خود پر وکلاء کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی ذمہ داری" ن" لیگ پر ڈال دی اور کہاکہ ایک سازش کے ذریعے وکلاء کو استعمال کرکے لاہور میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بیچ بچاؤکرنے ہسپتال آیا تھا اور مجھ پر تشدد کیا گیا وکلاء کی جانب سے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، واقع میں ملوث وکلاء کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وکلاء کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

 دوسری جانب شہرمیں میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سےاجلاس کے بعد صوبائی وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کی ذمہ داری پولیس پر ڈال دی، صوبائی وزراءکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا ہے۔

 صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹیاں بنا دی ہیں،کل تک ڈاکٹرز اور وکلاءکی صلح ہو گئی تھی، پیشگی اطلاع ہوتی تو ہنگامی صورتحال پیدا ہی نہ ہونے دی جاتی، تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داران کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،شہید ہونے والے 3 مریضوں کے لواحقین کی داد رسی جبکہ ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer