(زیشان نذیر) ایئرپورٹ پرمسافروں کے لیے ٹریفک فیسیلیٹیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی ٹی او ملک لیاقت نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی لائسنس برانچ کی بجائے ایئرپورٹ سے ہی لائسنس بنواسکیں گے۔
سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شہرمیں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیےمشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوے لاہورائیرپورٹ پر یکم جنوری سے فسلیٹیشن سینٹرکا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
فیسیلٹیشن سینٹر سےاوورسیز پاکستانی انٹرنیشنل، ڈوپلیکٹ، لرنر اورلائسنس رینیوکراسکیں گے، ابتدائی طورپرسینٹر میں دوپولیس اہلکارہرشفٹ میں تعینات ہون گے، جس کی منظوری آئی جی پنجاب نے بھی دے دی ہے۔