(فخر امام) مزنگ میں نامعلوم کار کی ٹکر سے 35 سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز ایس ایس یو میں تعینات 35 سالہ ہیڈ کانسٹیبل تنویر دوست خلفان اور عباس بلوچ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وارث روڈ سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سےآنے والی کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔