(زین مدنی ) کامیڈین طاہر انجم نے سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سٹی 42 کے مطابق کامیڈین طاہر انجم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کئی سالوں سے پر فارم کر رہے ہیں اور وہ اپنی کامیڈی کے ایک مختلف انداز کی وجہ سے ڈرامہ شائقین کو ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کر نے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور شوبز فنکاروں کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا جائزہ لینے والی ایک کمپنی نے بتایا کہ فیس بک اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ کامیڈین طاہر انجم کے ڈراموں کو پسند کیا جارہا ہے۔