لاہور میں پارکنگ پلازے کہاں کہاں بنیں گے؟

لاہور میں پارکنگ پلازے کہاں کہاں بنیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) لاہور پارکنگ کمپنی نے پارکنگ مسائل کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے3 ارب سے 11 پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا ورکنگ پیپرز میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ارسال کیا۔

 فیزیبلٹی کے مطابق داتا دربار کے قریب 3 کنال 6 مرلہ پر10 منزلہ پارکنگ پلازہ میں 380 کاریں اور 575 موٹرسائیکل کی گنجائش ہو گی۔ شیرانوالہ گیٹ پر 20 کنال پر 2 منزلہ پلازہ میں 685 کاریں اور 226 موٹرسائیکلیں، ہال روڈ پر 2 کنال 7 مرلے پر 7 منزلہ پلازے میں 28 کاروں اور 2130 موٹر سائیکلیں، جبکہ ٹاﺅن ہال میں 8 کنال5 مرلے پر 3 منزلہ پلازے میں 74 گاڑیاں اور 805 موٹر سائیکلیں، برکت مارکیٹ میں 7 کنال 4 مرلہ پر 2 منزلہ پلازے میں 700 کاروں اور ایک ہزار موٹر سائیکلوں، فیروز پورروڈ اچھرہ میں 4 کنال 3 مرلہ پر 2 منزلہ پلازے میں 328 کاروں اور702 موٹر سائیکلوں، لاہور ہائیکورٹ سے ملحقہ 8 کنال 4 مرلہ پر 4 منزلہ پارکنگ پلازے میں 512 گاڑیاں پارک کی  جاسکیں گی۔

ماڈل ٹاﺅن میں اتفاق ہسپتال سے ملحقہ 11 کنال 3 مرلہ اراضی پر3 منزلہ پلازے میں 381 کاروں اور دو سو موٹر سائیکلوں،دہلی مسلم ہوٹل سے منسلک 4 کنال 5 مرلہ پر 4 منزلہ پلازے میں 6580 موٹر سائیکلوں، گلیکسی فیروز پور روڈ پر 4 کنال 8 مرلہ پر4 منزلہ پلازے میں 396 کاروں اور 950 موٹر سائیکل وںکی گنجائش ہو گی۔ جبکہ اکبری گیٹ پر 31 کنال پر پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔ پانچ پارکنگ پلازے میٹروپولیٹن کارپوریشن، دو محکمہ اوقاف، دو پی ایچ اے جبکہ ایل ڈی اے اور لیکویڈیشن بورڈ کی اراضی پر ایک ایک پارکنگ پلازہ تعمیر ہوسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer