ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کردی

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کردی
کیپشن: City42 - Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نادیہ مرزا): دسمبر کی پہلی بارش کے بعد شہر کا موسم خوبصورت ہو گیا، بادلوں اور ہلکی دھند کی چادر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان مزید بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آسمان پر ہلکے سیاہ رنگ کے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

 موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ریکارڈ کیا گیا، ایک طرف موسم خوشگوار ہو گیا تو دوسری طرف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔