ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کے معروف دودھ لیکٹالس میں خطرناک وائرس کا انکشاف

بچوں کے معروف دودھ لیکٹالس میں خطرناک وائرس کا انکشاف
کیپشن: City42 - Lactalis Milk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم ٹاﺅن (فضہ عمران): بچوں کے معروف دودھ لیکٹالس میں سالمولینا وائرس کا انکشاف، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے  پنجاب میں بچوں پر اثرات کے حوالے سے سروے کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہناتھا کہ بچوں کو دیئے جانے والے لیکٹالس دودھ میں سالمولینا وائرس کے انکشاف پر اگلے 3 روز میں سروے مکمل کر کے رپورٹ کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام سپلائی مارکیٹ سے فوری اٹھانے سمیت لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

 نورالامین مینگل نے کہاکہ لیکٹالس دودھ کے استعمال سے دیگر ممالک میں متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ سالمولینا وائرس جانوروں کی انٹریوں کی بیماریوں کے نتیجے میں پھیلنے والا وائرس ہے۔ وائرس سے بچوں میں ڈائریا، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں ہوتی ہیں۔