ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
کیپشن: City42- Fast bowler Mohammad Irfan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر رضا): پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بکیز کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے دینے پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو کرکٹر کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔