(سٹی42) عتیق الرحمن نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کو شادی سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔درخواست واپس لیتے ہوئے استدعا کی کہ امریکہ میں مصروفیت کی بنا پر عدالت حاضر نہیں ہو سکیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن نے میرا کو شادی سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرا کی شادی کی باتیں گردش کر رہی ہیں اور فیملی عدالت کے فیصلے تک ادکارہ کو شادی سے روکا جائے،
تاہم عتیق الرحمن نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لیتے ہوئے استدعا کی کہ امریکہ میں مصروفیت کی بنا پر عدالت حاضر نہیں ہو سکیں گے، اگر فیملی کورٹ کا فیصلہ درخواست گزار کے خلاف آیا تو پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔