ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ایپکا وفد کے مذاکرات،ملازمین نے دھرنا ختم کردیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ایپکا وفد کے مذاکرات،ملازمین نے دھرنا ختم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) مطالبات کی منظوری کے لیے ایپکا متحرک، محکمہ ہاؤسنگ تا سول سیکرٹریٹ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی ریلی کے باعث شہری ٹریفک جام رہی۔

صوبائی صدر ایپکا ظفر علی خان کےاحکامات پر ایپکا ملازمین نے دفتری کاموں کی بند کر کے محکمہ ہاؤسنگ تا سول رسیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی میں ایپکا ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ چوک کو بندی کر کے حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایپکا جنرل سیکرٹری خالد سکھیرا کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر 19 دسمبر کو پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔

احتجاجی ریلی کے باعث شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ ایپکا ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کنٹرکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ سیکرٹریٹ اور یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جائے ۔اس کے علاوہ دیگر صوبوں کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایپکا وفد کو مذاکرات کے لئے کل بلایا جس پر ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔دوسری جانب آئے روز نکالے جانے والی ریلیاں شہریوں کیلئے درد سر بن چکی ہیں۔

مزید دیکھئے: