جنید ریاض : غیر رجسٹرڈ ادارے بھاری فیسیں وصول کرکے طلباء کو جعلی فنی تعلیمی کے حوالے سے ڈپلومہ کروانے لگے،نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے بغیر اجازت فنی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کیخلاف نوٹس لے لیا۔
نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے بغیر اجازت فنی تعلیم فراہم کرنیوالے اداروں کیخلاف نوٹس لے لیا۔نیوٹیک کا غیر رجسٹرڈ اداروں کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر رجسٹرڈ ادارے بھاری فیسیں وصول کرکے طلباء کو جعلی ڈپلومہ کروانے لگے۔نیوٹیک نے غیر قانونی ڈپلومہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔نیوٹیک نے رجسٹرڈ اور مستند فنی تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کردی۔نیوٹیک کےمطابق 13 فنی تربیتی اداروں کے علاوہ کوئی اور ڈپلومہ کروانے کا مجاز نہیں ۔مذکورہ 13 اداروں کے علاوہ کسی ڈپلومہ کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔