ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر اتر سکے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی

 آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر اتر سکے گی یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : آزادی ٹرین کیلئے فنڈز جاری نہیں کیےگئے، ریلوےحکام کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی قلت کےباعث آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر نہیں اتر سکے گی۔
 ریلوے حکام نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اہم ایونٹ فراموش کر دیا۔ آزادی ٹرین اس سال بھی ٹریک پر نہیں اتر سکے گی۔ آزادی ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف سٹیشنزپررکتی تھی۔آزادی ٹرین نوجوان نسل کیلئے ملکی تاریخ سے آگاہی کا بہترین ذریعہ تھی۔ٹرین کی بندش پر عوامی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار بھی کیاجارہا ہے۔