سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی نگران وزیراعظم کو مبارکباد

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی نگران وزیراعظم کو مبارکباد
کیپشن: Chaudhry Mohammad Sarwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے نئے نگران وزیراعظم کو مبارکباد اور ملکر کام کرنے کی بڑی آفر دے دی۔ 

چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کو پاکستان کا نگران وزیراعظم منخب ہونے پر مبارکبا دیتا ہوں۔ مجھے بڑی خوشی ہے بلوچستان سے ایک پشتون کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا ہے، میرا ہمیشہ سے ایک موقف رہا ہے کہ ہمیں محرومیوں کے شکار علاقوں کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہئیے،  فاٹا ہو یا بلوچستان کے علاقے ہوں ، ہمیں ان کو اوپر اٹھانا چاہئیے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے، جی ایس پی پلس ہو یا کوئی بین الاقومی سطح کا مسئلہ ہو، میں رضاکارانہ خدمات نگران حکومت کو پیش کرتا ہو، بغیر کسی عہدے اور لالچ کے میں اپنے خرچے پر نگران حکومت کو سپورٹ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ 2013 میں جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے گورنر ہونے کے باوجود اپنے خرچ پر مختلف ممالک کے دورے کئے، جی ایس پی پلس حاصل کیا اور اس پر حکومت کے کسی قسم کے اخراجات نہیں کئے۔